ہمیں ملک کے مستقبل کو نیوکلیئرمذاکرات کے نتائج سے نہیں جوڑنا چاہیے: خامنہ ای

   

تہران : ایرانی مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کے مستقبل کا انحصار ویانا کے جوہری مذاکرات کے نتائج سے وابستہ نہیں کرنا چاہیے۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق علی خامنہ ای نے دارالحکومت تہران میں اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ حکومتی اور فوجی حکام کو شرف ملاقات بخشا۔خامنہ ای نے یہاں اپنی تقریر میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ویانا میں نیوکلیئرمذاکرات مثبت سمت آگے بڑھ رہے ہیں ، “ہماری مذاکراتی ٹیم صدر، قومی سلامتی کی سپریم کونسل اور دیگر حکام نتائج سے آگاہ کرتے ہے، فیصلے کیے جاتے ہیں اور پیش رفت ہوتی ہے۔ ہماری مذاکراتی ٹیم نے اب تک مخالف فریق کے انتہائی مطالبات کے خلاف مزاحمت کی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ جاری رہے گی۔یہ یاد دلاتے ہوئے کہ امریکہ نے 2018 میں یکطرفہ طور پر نیوکلیئرمعاہدہ سے علیحدگی اختیار کی۔