ہندوستانی سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کو ہندوستانی کرکٹ میں مداخلت نہ کرنے کا مشورہدیا۔ گواسکر نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کو کہا کہ آپ اپنے مفادات کا خیال رکھیں، اپنی کرکٹ کا خیال رکھیں، براہ کرم ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ مت بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے، ہم اپنے مفادات کا خیال بہتر انداز میں رکھ سکتے ہیں۔ آپ کی رہنمائی کی ضرورت نہیں ہے۔سنیل گواسکر نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات کی لیگز کے بارے میں خبر آتے ہی انگلینڈ اور آسٹریلیا نے ہلچل شروع کردی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا شیڈولنگ کے بارے میں فکر مند ہیں کیوں کہ نئے ٹورنمنٹ ان کی ٹی 20 لیگز سے ٹکرا سکتے ہیں۔ یو اے ای اور جنوبی افریقہ کی لیگ آسٹریلیا کے لیے پریشان کن ہے، بگ بیش اور ٹی ٹوئنٹی لیگ ایک ہی وقت میں مقرر ہیں، ایسا ممکن ہے کہ ان کے کچھ کھلاڑی بگ بیش کے بجائے یو اے ای اور جنوبی افریقہ کی لیگ کھیلنے چلے جائیں گے۔جس سے ایک نیا تنازعہ پیدا ہورہاہے ۔