حیدرآباد: ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر غیر مطمئن ہونے کا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے کہا کہ پانچ ایکر زمین خیرات میں نہیں چاہئے۔ ہم اتنے گرے ہوئے نہیں ہیں۔

انہوں نے فیصلہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے بابری مسجد ڈھایا آج انہی کو سپریم کورٹ کہہ رہا ہے کہ ٹرسٹ قائم کر کے مندر تعمیر کریں۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ میں اس فیصلہ سے متفق نہیں ہوں۔ سپریم کورٹ یقینی طور پر بہت بڑا ہے لیکن وہ خدا تو نہیں ہے جو غلطی نہ کرے۔ ہم آئین پر مکمل بھروسہ رکھنے والے ہیں۔ہم اپنے جائز حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے۔ ہمیں پانچ ایکر اراضی خیرات میں نہیں چاہئے۔“