ہمیں کامیابی کا یقین تھا :سیمسن

   

دبئی ۔ ایک مرتبہ کی آئی پی ایل فاتح راجستھان رائلزکی ٹیم کے کپتان سنجو سیمسن نے یہاں آئی پی ایل 14 کے 32 ویں میچ میں آخری اوور میں جیت کر پنجاب کنگزکو2 رن سے شکست دینے کے بعد کہا کہ میچ کافی دلچسپ رہا اور اچھی بات یہ ہے کہ ہم خودکو یقین دلاتے رہے کہ ہم میچ جیت سکتے ہیں۔سیمسن نے میچ کے بعد کہا میں نے اعتماد کرتے ہوئے مستفیض الرحمان اور کارتک تیاگی کو آخر تک روکے رکھا۔کرکٹ ایسا کھیل ہے جہاں کچھ بھی ممکن ہے ۔