نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے دہشت گردوں کے خلاف ہندوستانی مسلح افواج کی کارروائی پر کہا کہ ہمیں ہندوستانی فوج اور اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے ۔ کجریوال نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہمیں ہندوستانی فوج اور اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں 140 کروڑ ہندوستانی اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہندوستانی فوج کی جرات پر ہر شہری کا یقین ہے ۔ ہم سب مل کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔ جے ہند، جئے بھارت۔ دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے کہا کہ جے ہند کی سینا۔ آپریشن سندور کی کامیابی پر ہندوستانی فوج کو مبارکباد۔ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پورا ملک ہندوستانی فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔ آپ لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ جے ہند، جئے ہند کی فوج۔ ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے ۔
پٹنائک اور کجریوال کی فوج کو مبارکباد
نئی دہلی: بیجو جنتا دل کے سربراہ نوین پٹنائک اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کجریوال نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف کامیاب فوجی کارروائی کیلئے ہندوستانی دفاعی افواج کو مبارکباد دی ہے۔ پٹنائک نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سندور میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ میں انہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کجریوال نے کہا کہ مجھے ہندوستانی فوج اور ہمارے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے۔
140 کروڑ ہندوستانیوں کی نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ بھارت ماتا کی جے ۔