ہمیں یوکرین کی طرح غزہ کا بھی ساتھ دینا چاہئے: گوٹیرس

   

برسلز: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہاہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کا بنیادی اصول شہریوں کا تحفظ ہے۔ ہمیں دہرے معیار کے بغیر یوکرین کی طرح غزہ کا بھی ساتھ دینا چاہئے۔ انٹونیو گوٹیرس نے یورپی یونین کے رہنماں پر زور دیا کہ وہ غزہ میں بین الاقوامی قانون کا ویساہی احترام کریں جیسا کہ وہ یوکرین میں برقرار رکھنا چاہتے ہیں، کیونکہ غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کو خوراک کی شدید قلت اور ممکنہ قحط کا سامنا ہے۔ برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے رہنماں سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون میں درج معیارات کے احترام میں مضبوط اور متحد رہیں۔ گوٹیرس نے صحافیوں کو بتایا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کا بنیادی اصول شہریوں کا تحفظ ہے۔ ہمیں دہرے معیار کے بغیر یوکرین کی طرح غزہ کا بھی ساتھ دینا چاہئے۔ اس موقع پرآئرش وزیر اعظم لیو وراڈکر نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ فلسطین کے خوفناک بحران پر یورپ کا ردعمل ٹھیک نہیں رہا ۔