گاندھی جینتی کے موقع پر ایسپلانیڈ سے شروع کی گئی ریالی میں ڈاکٹرس کے علاوہ عام لوگوں کی بھی شرکت
کولکتہ : گاندھی جینتی کے موقع پر مغربی بنگال کے جونیئر ڈاکٹر وں نے آج کالج اسٹریٹ سے میگاریلی کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ریاست بھر کے جونیئر ڈاکٹروں نے شرکت کی ۔جونیئرڈاکٹر وں کی ریلی کولکتہ کے ایسپلانیڈ میں جمع ہونے والی اس ریلی میں عام لوگوں سمیت میڈیکل پریکٹیشنرز کا ایک بڑا ٹرن آؤٹ دیکھا گیا۔9اگست کو آرجی کارمیڈیکل کالج و اسپتال میں جونیئرڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا ۔اس کے بعد سے ہی ریاست میں احتجاج اور مظاہرہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈاکٹروں کی شکایت ہے کہ اس واقعے کو دومہینے گزرنے کو ہے مگر انصاف ابھی تک ملتا ہوا نظر نہیں آیا ہے ۔سی بی آئی کی جانچ میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔ جونیئر ڈاکٹرس ریاست کے طبی نظام کے اندر خوف و ہراس کے کلچر کے خلاف بھی احتجاج کیا جارہا ہے ۔ریلی کے دوران غیر سیاسی ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم، آزادی پسندوں کی تصاویر والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔ایک مظاہرین نے کہا کہ ہم پوجا اور اتسومنانے کے حق میں نہیں ہے ۔جب تک ہماری بہن کو انصاف نہیں ملتا ہم ابھیا کے انصاف کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرتے رہیں گے ۔ جب تک انصاف نہیں ملتا ہماری تحریک نہیں رکے گی۔ انیکیت مہتو جو جونیئر ڈاکٹروں میں سے ایک احتجاج کر رہے ہیں نے کہا کہ ہمارے مطالبا ت میں اسپتال کے عملے کے لیے بہتر حفاظتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، ایک ایسا مسئلہ جس نے بڑے پیمانے پر احتجاج کو ہوا دی ہے ۔آج ہمارے احتجاج کا 52 واں دن ہے ، اور ہمیں اب بھی حملوں کا سامنا ہے ۔ہماری حفاظت اور سلامتی کے مطالبات کو پورا کرنے کی طرف ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ہے ۔کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں اس ٹرینی ڈاکٹر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ‘‘کری آف دی آور’’ نامی مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی ہے جس کی عصمت دری اور قتل کر دیا گیا تھا۔اس مجسمہ کو معروف مصور اسیت سین نے بنایا ہے ۔اس درد اور دہشت کی علامت ہے جو متاثرہ نے برداشت کی تھی۔ یہ پرنسپل کے دفتر کے قریب، پی جی بی گارڈنز کے قریب ایک پیڈسٹل پر واقع ہے ۔احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ مجسمہ اس سانحے کی مستقل یاد دہانی کا کام کرتا ہے ۔ ایک جونیئر ڈاکٹر نے کہا گیا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے ۔ڈاکٹر نے مزید کہا کہ وہ ہماری ساتھی تھیں، اور ہم اس کے لیے لڑتے رہے ہیں۔ اگرچہ وہ ہمارے دلوں میں رہتی ہے ، لیکن یہ یادگار اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کی یاد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے ۔ڈبلیو بی جے ڈی ایف کے ایک بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت نے ریاست کے ہر اسپتال اور میڈیکل کالج میں خوف پر مبنی سیاست کے خاتمے کے مطالبے کے تئیں کوئی نیک نیتی نہیں دکھائی ہے ۔