ہم آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریے کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے: راہل گاندھی

   

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریے کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے انہوں نے یہ بات آل انڈیا خاتون کانگریس کے یوم تاسیس پر خواتین کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی راہل نے کہا میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریے کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا گاندھی اور گوڈسے کے نظریے میں کیا فرق ہے یہ ایک گہرا سوال ہے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ یہ ایک ہندو پارٹی ہے اگر 200 سالوں میں کوئی شخص ہندو مذہب کو سمجھتا اور مانتا ہے تو گاندھی جی نے اسے قبول کر لیا ہے اور ہر کوئی اسے قبول کرتا ہے جب گاندھی ہندو مذھب کو سمجھتے تھے تو پھر آر ایس ایس نے ان کے سینے میں تین گولیاں کیوں ماریں انہوں نے کہا کہ وہ جھوٹے ہندو ہیں اور وہ ہندو مذھب کو استعمال کرتے ہیں مذہب کی دلالی کرتے ہیں۔