ہم آپ کے ہیں کون 2 سے سلمان اور مادھوری باہر؟

   

ممبئی : سلمان خان اپنے کیریئر میں کئی بار پریم کے طور پر بڑے پردے پر نظر آئے۔ کبھی کبھی فلم نے کم کمایا ہو لیکن ہر بار ان کے کردار نے لوگوں کے دلوں پر نقش چھوڑا۔کئی بہترین جوڑے فلموں میں دیکھے گئے، ان میں سے ایک پریم اور نشا ہیں۔ سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ نے 1994 کی فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون ‘‘میں زبردست کام کیا تھا۔فلم نے 31 سال مکمل کر لیے ہیں۔ ایسے میں سورج برجاٹیہ نے فلم کے سیکوئل کے حوالے سے ایک خبردی ہے۔ لیکن ستاروں کے بارے میں جو کچھ بھی پتہ چلا ہے وہ مداحوں کا دل توڑ دے گا۔ فلم ہم آپ کے ہیں کون کو سورج برجاٹیہ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ یہ سال1994کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔ 6 کروڑ کے بجٹ سے بنی اس فلم نے دنیا بھر میں128کروڑ کا بزنس کیا لیکن اب اگر اس کا سیکوئل بنایا جاتا ہے تو اس میں سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ نہیں ہوں گی۔ سلمان خان اور سورج برجاٹیہ نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ برجاٹیہ کو بڑی سے بڑی فیملی فلمیں بنانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس میں ’میں نے پیار کیا‘، ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘، ’پریم رتن دھن پایو‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔ جس نے نہ صرف باکس آفس پر دھوم مچا دی بلکہ کلاسک فلموں کی فہرست میں بھی آتی ہے۔ تاہم ہدایت کار کے ساتھ اتنی اچھی بانڈنگ کے باوجود سلمان خان کو سیکوئل میں نہیں لیا جائے گا۔ حال ہی میں سورج نے کہا کہ وہ سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کو سیکوئل میں نہیں لینا چاہتے۔برجاٹیہ نے کہا کہ اگر وہ کبھی ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہ اس میں سلمان خان یا مادھوری ڈکشٹ کو نہیں دیکھنا چاہیں گے۔ انہوں نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ اس میں نئے ستاروں کو پیش کیا جائے گا۔ تاہم یہ سیکوئل کب بنایا جائے گا اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔برجاٹیہ نے کہا کہ ایک خاص عمرکو پہنچنے کے بعد لوگ اکثر ستاروں کی بجائے اچھی فلم پر بھروسہ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اگر وہ کبھی کسی سیکوئل پرکام کرتے ہیں تو اس میں نئے ستاروں کو موقع دیں گے۔ اگر کوئی اچھی کہانی ہوتو میں سلمان اور مادھوری کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گا۔