انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ “ہم جانتے ہیں کہ بحیرہ ایجئین میں بدامنی پھیلانے کے لئے ہر موقع سے استفادہ کرنے والی کٹھ پْتلی کے پیچھے اصل جدوجہد کون کر رہا ہے”۔صداردغان نے نیول حرب اکیڈمی کمانڈ آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔خطاب میں انہوں نے یونانی طیاروں کی طرف سے ترک طیاروں کے راڈار تعاقب کا سخت الفاظ میں جواب دیا اور کہا ہے کہ “ہم اس وقت ڈرون طیاروں، مسلح ڈرون طیاروں، آقن جی طیاروں اور گیوک بے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ اپنے دشمنوں کی راتوں کی نیندیں اْڑا رہے ہیں۔ اب ہم ایسا ملک نہیں رہے جو دوسرے ممالک کے مواقع کو حیرت و رشک سے دیکھتا ہے”۔