ہم اسکول جانا چاہتے ہیں، غزہ کے خوف زدہ معصوم بچوں کا پیغام

   

یروشلم : غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کے دوران معصوم بچوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ اپنی پڑھائی کے خواب کی بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ بچے غزہ میں جنگ کے دوران درپیش مصائب کا بھی ذکر کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بچوں نے کہا، انہوں نے ہمیں تعلیم سے محروم کر دیا۔ انہوں نے اسکولوں کو نشانہ بنایا، ہم سیکھنا چاہتے ہیں اور اسکول جانا چاہتے ہیں، مگر خوف یہ ہے کہ کوئی بم ہمارے سروں پر آگرے گا۔ یہ الفاظ غزہ کے ان مصیبت زدہ بچوں کے ہیں جو50 دن سے جنگ اور بنیادی انسانی ضروریات سے محروہیں۔