واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ ہر اس ملک پر حملہ آور نہیں ہو سکتا جہاں القاعدہ موجود ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے پنسلوینیا میں نائن الیون حملے کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے بیان میں افغانستان سے انخلا کے فیصلے کا دفاع کیا۔صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی فورسز القاعدہ کے سربراہ کو مار کر بنیادی ہدف حاصل کر چکی تھیں، کیا ہر اس جگہ پر حملہ کریں یا فوج رکھیں جہاں القاعدہ موجود ہے؟امریکی صدر نے کہا کہ اگر افغانستان میں القاعدہ واپس آ سکتی ہے تو اسٹریٹجی کیا ہونی چاہیے۔