ہم اللہ تعالیٰ سے انعام حاصل کرکے جائیں گے: محمد علی شبیر

   

کاماریڈی ۔یکم؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عید الفطر کاماریڈی ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ ضلع کے مختلف مقامات پر عید گاہ مساجد میں عید کی نماز ادا کی گئی کاماریڈی میں قدیم عید گاہ پر گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر نے مخاطب کرتے ہوئے عوام کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اج کا یہ دن قبولیت کا دن ہے ہم اللہ تعالی سے قبولیت کے لیے دعا مانگے اور انعام کا دن ہے اللہ تعالی سے انعام حاصل کرتے ہوئے واپس جائیں گے انہوں نے ملک کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی طلاق کا مسئلہ کبھی کامن سول کورٹ کا مسئلہ اس طرح کئی مسائل کو اٹھاتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اورنگ زیب ؒکی مزار کو نکالنے کی بات کی جا رہی ہے تو کبھی سنبھل کی مسجد کے نیچے مورتی نکالنے کی بات کی جا رہی ہے اس طرح ملک میں ہندو اور مسلمان کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اسی طرح وقف کی املاک کے خلاف نئے قانون ترمیم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے وقف بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا اس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلاف نے مساجد اور عید گاہ قبرستان اور دیگر چیزوں کے لیے قیمتی اراضیات کو وقف کر دیا تھا اور ایک مرتبہ وقف کردہ جائیداد اللہ کی جائیداد ہوتی ہے لیکن ان کی نظر ان جائیدادوں پر ہے۔ انہوں نے اس بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے قرارداد پیش کیا تو تمام مصلیان نے اس کی تائید کی اور اس بل کی مخالفت میں قرارداد منظور کیا گیا قبل از مفتی ابوبکر جابر قاسمی نے اپنے خطاب میں وقف مل کے خلاف میں مسلمانوں کو متحدہ پر آگے بڑھنے کی خواہش کی۔ خطیب و امام جامع مسجدمولانا اعجاز احمد نے نماز پڑھائی اور خطبہ دیا ۔ ضلع کلکٹر اشیش سنگوان ،ضلع ایس پی راجیش چندرا نے عید گاہ پہنچ کر مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ پولیس کی جانب سے عید کے موقع پر بھاری بندوبست کیا گیا تھا۔