ہم امرناتھ یاترا کے لئے پوری طرح تیار ہیں:ذوالفقار حسن

   

سری نگر: سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر زون ذوالفقار حسن نے کہا ہے کہ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے پر امن اور احسن طریقے سے انجام دہی کو یقینی بنانے کے لئے ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔بتادیں کہ کورونا وائرس کے پیش نظر امسال سالانہ شری امرناتھ جی یاترا محدود پیمانے پر ہوگی نیز انتظامیہ کی طرف سے اس ضمن میں فی الوقت کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وبا کے پیش نظر امسال یاترا کی مدت کو محدود کیا جائے گا اور یاترا میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی کی جائے گی۔موصوف سپیشل ڈائریکٹر جنرل نے جمعرات کی صبح یہاں ہمہامہ میں واقع ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں سوپور واقعہ میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل کی میت پر پھول مالائیں چڑھانے کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا:’تمام سیکورٹی فورسز خواہ وہ جموں وکشمیر پولیس ہے ، انڈین آرمی ہے ، سی آر پی ایف ہے یا دوسرے نیم فوج ہے ، سب باہمی تعاون کے ساتھ کام کررہے ہیں‘۔