منیلا۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلپائن راڈریگو ڈوتیرے نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرزمین پر امریکی نیوکلیئر میزائل کا وجود ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ روس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسیس (IMF) معاہدہ سے گزشتہ ہفتہ دستبردار ہونے کے بعد امریکہ نے کہا تھا کہ وہ چین کے چیلنج سے نمٹنے ایشیا میں نیوکلیئر کی تعیناتی کا خواہاں ہے۔
