ہم اکھلیش یادو کے ساتھ ہیں اویسی صاحب ہرانے کا کام نہ کریں: عبداللہ اعظم خان

   

سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اسد الدین اویسی کو نشانہ بنایا ہے۔ این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا، ‘اویسی صاحب بولتے کچھ اور ہے کرتے کچھ اور ہے، ہم اکھلیش یادو کے ساتھ ہیں۔ اویسی صاحب ہرانے کا کام نہ کریں۔ عبداللہ اعظم نے کہا، ‘ہم پر بھینس چوری، بکری چوری، چکن چوری، کتاب چوری کے بھی مقدمات ہیں میں اس پر زیادہ بات نہیں کروں گا کیونکہ معاملہ عدالت میں ہے۔ ہمارے خاندان کے لیے دو سال جیل میں رہے، میری والدہ 10 ماہ سے جیل میں تھیں جب کہ میرے والد دو سال سے جیل میں ہیں۔ مجھ پر جعلی کاغذات لگانے کا الزام ہے، میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ مجھے سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے۔