ہم باہمی تجارت کرتے ہیں تو کرکٹ کیوں نہیں کھیلتے؟ : شعیب اختر

   

٭ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو باہمی کرکٹ کا تہیہ کرنا چاہئے۔ اگر آپ تعلقات کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو باہمی تجارت کو بھی روک دیں اور کبڈی کھیلنا بند کردیں۔ صرف کرکٹ کیوں؟ جب بھی کرکٹ کی بات آتی ہے تو اسے سیاسی رنگ دیا جاتا ہے۔ ہم پیاز و ٹماٹے کھاتے ہیں۔ ہم خوشگوار باتوں کا تبادلہ کرتے ہیں تو پھر کرکٹ کیوں نہیں کھیل سکتے۔