ہم بھیک نہیں بلکہ اقتدار میں حصہ داری چاہتے ہیں :عباس صدیقی

   

کولکتہ : کولکتہ تاریخی بریگیڈ میدان میں مہاجوٹ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیر زادہ عباس صدیقی نے کہا کہ وہ یہاں بھیگ مانگنے کے لئے نہیں بلکہ اقلیتوں ، قبائلی ،شیڈول کاسٹ اور پسماندہ طبقات کی حصہ داری کو یقینی بنانے کے لئے آئے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ بائیں محاذ کے چیرمین بمان بوس اور محمد سلیم نے ہمارے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ممتا بنرجی اور بی جے پی کو ہٹانے کے لئے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔عباس صدیقی نے کہا کہ ہم نے بریگیڈ میں اتنی بڑی بھیر کبھی نہیں دیکھی ہے اور یہ بھیڑ ملک کو تقسیم کرنے والوں کی طاقتوں کے خلاف ہے ۔بنگال کے عوام بی جے پی اور ترنمول کانگریس دونوں کو ہٹانے کیلئے جمع ہوئی ہے ۔