ہم بی جے پی کی بی ٹیم نہیں ہیں، این سی پی-کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لیے تیار: امتیاز جلیل

,

   

شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی امتیاز جلیل کی اس تجویز کی کھل کر مخالفت کی ہے، جس میں جلیل نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کی بی ٹیم نہیں ہے اور این سی پی کانگریس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔ اتحاد پر سخت اعتراض کرتے ہوئے شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت نے پھر کہاکہ بی جے پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے درمیان خفیہ اتحاد ہے، یہ دونوں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم بی جے پی کی بی ٹیم ہے۔ ہم اے آئی ایم آئی ایم کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ مہاراشٹر میں تین پارٹیوں کی حکومت ہے اور اس میں کوئی چوتھی نہیں آئے گی۔قبل ازیں اے آئی ایم آئی ایم ایم پی امتیاز جلیل نے این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر حکومت میں کابینہ کے وزیر راجیش ٹوپے سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی پارٹی این سی پی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے تیار ہے۔ انتخابات میں کانگریس اور این سی پی کے ووٹ کاٹنے کے معاملے پر امتیاز جلیل نے کہا کہ انہوں نے کانگریس اور این سی پی کو اتحاد کی تجویز دی ہے، تاکہ یہ واضح ہو جائے کہ کون کس کے ساتھ ہے۔