ہم تائیوان میں یک طرفہ تبدیلی کیخلاف : بلنکن

   

واشنگٹن ۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے حوالے سے اس خطے میں جو صورت حال پیدا ہو رہی ہے اور چین جس طرح کے رد عمل کا اظہار کر رہا ہے اس پر دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نیس بارے میں جمعرات کے روز، آسیان کے اجلاس میں شامل اپنے ہم منصبوں کو بتایا کہ امریکہ تائیوان کی صورت حال میں کوئی تبدیلی ، خاص طور پر بز ور طاقت کوئی تبدیلی لانے کی یک طرفہ کوششوں کی مخالفت کرتا ہے۔ اور یہ کہ تائیوان کے بارے میں اسکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اسپیکر پلوسی کے تائیوان کے دورے کے ایک روز بعد انہوں نے کمبوڈیا میں آسیان کے اجلاس کو بتایا کہ آبنائے کے آر پار استحکام پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ بلنکن نے مزید کہا کہ کشیدگی میں اضافہ ، آسیان کے رکن ملکوں اوراور چین سمیت، کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ اور اس کے غیر ارادی نتائج بھی سامنے آ سکتے ہیں۔ جمعرات کے روز چین نے تائیوان کے اطراف میں، اب تک کی سب سے بڑی جنگی مشقوں میں متعدد میزائل فائر کئے۔