نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 5 ججوں پر مشتمل بنچ تشکیل دیا ہے جو ہم جنس شادی کو قانونی تسلیم کرنے کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ اس میں چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس رویندر بھٹ، جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس پی ایس نرسمہا ہوں گے۔ بنچ 18 اپریل سے مقدمات کی سماعت شروع کریگی۔ قبل ازیں عدالت نے 13 مارچ کو درخواستوں کو آئینی بنچ کو بھیج دیا تھا۔