نئی دہلی:
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اپنے ایک صحافتی بیان میں فرمایاکہ ہندوستان جیسے ملک میں جہاں ہمیشہ سے لوگ مذہبی روایات اور اخلاقی اقدار کے پابند رہے ہیں اور بالخصوص جو باتیں مذاہب کے درمیان مشترک ہیں ہمیشہ ان کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے، سپریم کورٹ میں ہم جنسوں کے درمیان شادی سے متعلق جو درخواست پیش کی گئی ہے، اس کے مطابق درخواست گزار چاہتا ہے کہ قانون ایسی شادی کو تسلیم کرلے۔یہ مطالبہ نہ کسی مذہب کے لیے قابل قبول ہے اور نہ کوئی مہذب سماج اسے گوارا کرسکتا ہے، خوشی کی بات ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں اس درخواست کی مخالفت کی ہے۔
جنرل سکریٹری بورڈ نے فرمایاکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس موقف کی تائید کرتا ہے ، نیز حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہم جنسی کے فعل کو بھی جرم کے دائرہ میں برقرار رکھا جائے ، اس وقت سپریم کورٹ میں جو مقدمہ چل رہا ہے اگر بورڈ نے ضرورت محسوس کی تو وہ بھی اس میں فریق بننے کی کوشش کرے گا۔
✍🏼 جاری کردہ
ڈاکٹر محمد وقارالدین لطیفی
آفس سکریٹری