ہم جنس جوڑوں کی شادی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم: مولانا محمود مدنی

,

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اپنے اہم تاریخی فیصلے میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ پانچ ججوں پر مشتمل بنچ نے اپریل اور مئی کے درمیان فریقین کے دلائل سننے کے بعد کل اس بارے میں فیصلہ سنایا ہے۔ اس معاملے میں جمعیۃ علماء ہند، نیشنل چائلڈ رائٹس سمیت متعدد سماجی ، سرکاری اور مذہبی تنظیمیں فریق تھیں۔جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی طرف سے معروف وکیل کپل سبل نے سماجی اور مذہبی نقطہ نظر سے ٹھوس دلائل پیش کیے تھے اور اول مرحلے میں عدالت کو قائل کیا تھا کہ ایسی شادی کی کسی بھی مذہب میں اجازت نہیں ہے، اس لیے پرسنل لاء کے تحت اس پر غور نہ کیا جائے، چنانچہ عدالت نے طے کیا تھا کہ اس شادی کے سلسلے میں بحث صرف اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت ہوگی۔