٭ امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں تین ہم جنس پرستوں کے سلسلہ وار قاتل گیری اے ہوویلس کو دی گئی سزائے موت کی مہلک انجکشن دیتے ہوئے تعمیل کردی گئی۔ ہوویلس نے 1994 میں فلوریڈا اور میری لینڈ کے درمیان چھ ہم جنس پرستوں کو ہلاک کرنے کا جرم قبول کیا تھا۔ لیکن اس کو صرف تین قتل کے لئے جرم کا مرتکب قرارد یا گیا تھا۔ گیری اے ہوویلس ان قتلوں کے ارتکاب سے قبل کئی سال تک ہم جنس پرست افراد کی جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے چند ڈالرس کے عوض جسم فروشی کیا کرتا تھا۔
