ہم جنس پرست محبوبہ کی شادی سے دلبرداشتہ نوجوان لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 25 اکتوبر (سیاست نیوز) محبوبہ کی شادی سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودکشی کرلی، میڑچل حدود میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 18 سالہ یاسمین سلطانہ جوکنری بستی میڑچل علاقہ سے تعلق رکھتی تھی ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتی تھی۔ گزشتہ 8 ماہ سے یاسمین ایک ساتھی سہیل کے ساتھ رہتی تھی اور اس سے محبت کرتی تھی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق دونوں میں ہم جنسی پرست تعلقات تھے۔ دونوں خوشگوار انداز میں زندگی بسرکررہے تھے، لیکن حالیہ دنوں میں یاسمین کی سہیلی محبوبہ نے دوری اختیار کرتے ہوئے ایک لڑکے سے شادی کرلی اور یاسمین سے کنارہ کشی اختیار کرلی اس بات سے یاسمین شدید پریشان تھی اور اس نے ساتھی سہیلی کی مبینہ دھوکہ دیہی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ ع