اقلیتی امورکے مرکزی وزیرمختارعباس نقوی نے منگل کوکہاہے کہ حکومت ہند نے اس سال حج کے لیے اپنی تمام تر تیاریاں کر لی ہیں اور وہ اس سلسلے میں سعودی عرب کی حکومت کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔مختارعباس نقوی نے راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران ایک رکن کی طرف سے دو سال تک حج کی تعمیل نہ کرنے کے معاملے کے جواب میں یہ بات کہی ہے۔نقوی نے کہاہے کہ کورونا وبا کے دوران ہندوستانی پچھلے دو سالوں سے حج پر نہیں جا سکے ہیں۔ اس بار ہم کوشش کر رہے ہیں۔ہماری تیاریاں ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ حج سعودی عرب میں ہوتا ہے اور اس کا فیصلہ حکومت کو کرنا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ سعودی حکومت کو فیصلہ کرنا ہے کہ حج کب ہو گا اور کتنے لوگ ہندوستان سے جائیں گے۔ سعودی عرب کی حکومت جیسے ہی فیصلہ کرے گی ہم اس کے ساتھ ہیں۔ ہم نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔