ہم خود اپنی قبریں کھود رہے ہیں: یو این سکریٹری جنرل

   

Ferty9 Clinic

گلاسگو: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہم اپنی قبریں خود کھود رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں ناکامی دنیا کی آبادی کو تباہ کر دے گی۔ماحولیات پر چوٹی کانفرنس کے آج یہاں دوسرے دن اقوام متحدہ کے سربراہ نے بائیو فیول کیلئے بڑھتے رجحان حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم خود اپنی قبریں کھود رہے ہیں، یہ رجحان ناپائیدار عالمی حرارت کے ذریعے نہ صرف انسانیت بلکہ خود سیارہ زمین کو بھی تباہی کے دہانے کی طرف دھکیل رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پیرس کلائمٹ ایگریمنٹ کے بعد کے یہ 6 سال گرم ترین سال رہے ہیں۔ فوصل فیول کی ہماری ازحدچاہت انسانیت کو تباہی کے دہانے کی طرف دھکیل رہی ہے ۔گوتریس نے کہا کہ ہم حیاتیاتی تنوع کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، کاربن سے خود کو مار رہے ہیں، اور فطرت کے ساتھ ہمارا برتاؤ انتہائی غلط ہے ، ہم جلا رہے ہیں، ڈرلنگ کر رہے ہیں اور کھدائیاں جاری ہیں، ہم دراصل اپنی قبریں کھود رہے ہیں۔انھوں نے کہا ہمارا سیارہ ہماری آنکھوں کے سامنے تبدیل ہو رہا ہے ، گلیشیئرز کے پگھلنے سے لے کر شدید موسمی واقعات تک، سطح سمندر میں اضافہ 30 سال پہلے کی شرح سے دوگنا ہے ، سمندر پہلے سے کہیں زیادہ گرم ہیں، اور ایمازون رین فورسٹ کے حصے اب کاربن جذب کرنے سے زیادہ اسے خارج کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں ناکامی زمین کی آبادی کو تباہ کردے گی، اس سلسلے میں G-20کی بڑی ذمہ داری بنتی ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں انسانیت کو بچانے کے لیے کام کرنا چاہیے ۔واضح رہے کہ کوپ 26 کا مقصد دنیا کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز کا سدباب کرنا ہے ۔