ہم خود سے آگے نہیں جارہے :ہیڈ

   

نئی دہلی۔ دھماکہ خیز آغاز پر سوار،سن رائزرس حیدرآباد نے اس آئی پی ایل سیزن میں یکے بعد دیگرے چار مقابلے جیتے ہیں لیکن ان کے اوپنر ٹریوس ہیڈ نے کہا ہے کہ ہم خود سے زیادہ آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔حیدرآباد نے دہلی کیپٹلس کو گزشتہ مقابلے میں یہاں 67 رنز سے شکست دی۔ اس کامیابی میں بھی شاندار فام میں موجود اوپنرز ٹریوس ہیڈ (89 رنز) اور ابھیشیک شرما (46 رنز) کی سنسنی خیز اننگز کا آغاز کلید رہا ہے۔ حیدرآباد نے اس سیزن میں بڑے اسکور بورڈ پر سجانے کی عادت بنا لی ہے اور اسکور ہفتے کے روز تیسری مرتبہ 260 رنز سے تجاوزکرگیا۔اس موقع پر ہیڈ نے کہاکہ یہ بہت خوشگوار ہے۔ یہاں آکر اچھا کھیلنا اچھا لگتا ہے، اور ہمارے پاس جو بیٹنگ شعبہ ہے اس کے ساتھ مسکرانا اور لطف اندوز ہونا مشکل نہیں ہے اور آرڈر پہلے سات میں اچھی طرح سے کام کر رہا ہے، اس لیے یہ بہت اچھا ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، حیدرآباد نے اس سیزن میں اپنی چوتھی 200+ اننگز اسکور کی ہے اور266 رنز بناکر دہلی کو شکست دی اور اپنی پانچویں کامیابی حاصل کی ہے۔