ہم دستاویزات نہیں دکھائیں گے بنگالی فلم اسٹارس کا سی اے اے کے خلاف احتجاج

   

٭ بنگالی فلموں کی 14 بڑی شخصیتوں نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا جن میں ایکٹرس کونکنا سین شرما، نندانا سین اور سبیاساچی چکرورتی بھی شامل ہیں۔ ان اسٹارس کو ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہیکہ وہ کوئی دستاویزات نہیں دکھائیں گے۔ فلم اسٹار دھرتیمان چٹرجی نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے احتجاج کو درج کرنے کیلئے کچھ کرنا چاہئے اور سوشل میڈیا اس کیلئے سب سے طاقتور ذریعہ ہے۔