گاندھی بھون میں گاندھی جی اور لعل بہادر شاستری کو خراج، ریونت ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر ملک کو فروخت کردینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو ہمارے دو کے نام پر مودی اور امیت شاہ اپنے صنعتکار دوستوں کو ملک کے اثاثہ جات فروخت کررہے ہیں۔ ان کے بنک قرض معاف کررہے ہیں اور دوسری رعایتیں فراہم کرتے ہوئے ملک کا دیوالیہ نکال رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ڈیفنس کی حصہ داری کو بھی فروخت کیا جارہا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہیکہ ملک کی سیکوریٹی کے معاملے میں وہ کتنے سنجیدہ ہیں۔ ملک کو محفوظ اور خوشحال بنانے کیلئے بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ بی جے پی ملک میں سیاسی مفادات کیلئے نفرت پھیلاتے ہوئے گاندھی جی کے علاوہ ملک کے جدوجہد میں زندگیاں قربان کرنے والے مجاہدین کی روح کو تکلیف پہنچارہی ہے جس کا بی جے پی کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ٹی آر ایس کو گلابی کیڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی خودکشیاں اور جدوجہد کو دیکھتے ہوئے سونیا گاندھی نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا ہے۔ نوجوانوں کو تو روزگار حاصل نہیں ہوا مگر کے سی آر خاندان کے تمام ارکان کو روزگار حاصل ہوگیا ہے۔ بیروزگاری کے خلاف کانگریس پارٹی 2 اکٹوبر سے 9 ڈسمبر تک احتجاجی مہم چلانے کا پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔ آج دلسکھ نگر پر پہلا پروگرام ہے مگر پولیس اجازت نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے طلبہ نوجوان کانگریس قائدین اور کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے۔ اگر پرامن احتجاج تشدد میں تبدیل ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری پولیس اور حکومت پر عائد ہوگی۔ پولیس کی گولی اور لاٹھی کھانے کیلئے وہ سب سے آگے رہیں گے۔ ن