ایتھنس ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جارجیا کے ایتھنس مقام پر دو ہم شکل نرسوں نے گزشتہ ماہ دو ہم شکل جڑواں لڑکیوں کو جنم دیا ۔ یہ دونوں لڑکیاں اسی دواخانہ میں پیدا ہوئی جہاں 26 سال پہلے یہ دونوں نرسیں پیدا ہوئیں تھیں ۔ 26 سالہ ان نرسوں کیلئے یہ پہلا موقع تھا ۔ ٹوری ہاورڈ اور تارا ڈرنکرڈ نے ایک ساتھ دو ہم شکل لڑکیوں کو جنم دیا ہے ۔ نومولود دونوں لڑکیوں کے نام ایڈیزن اور اما ولیمس ہیں ۔ انہیں اسی ہفتہ ڈسچارج کیا گیا ۔