کرناٹک حجاب تنازعہ پر کل سپریم کورٹ میں دوبارہ سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے کرناٹک کے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ نے کہا کہ ہم مناسب وقت پر اس عرضداشت پر سماعت کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست دائر کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے کو بڑے پیمانے پر نہ پھیلائیں۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ نے عرضی گزاروں سے کہا کہ وہ اسے قومی مسئلہ نہ بنائیں۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ درخواست گزار اس معاملے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں، جہاں پیر کو ایک بار پھر سماعت ہونی ہے۔