ہم غزہ کی گورننس میں کردار چاہتے ہیں: یورپی یونین

   

بروسلز ۔ 7 اکتوبر (ایجنسیز) یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کایا کالس نے اعلان کیا ہے کہ براعظمی بلاک غزہ میں عبوری اتھارٹی میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ یہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پٹی میں جنگ کے خاتمہ کے منصوبہ میں شامل ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ آیا یورپی یونین امن کونسل میں شرکت کے لیے تیار ہے کالس نے کہا کہ ہاں، ہم سمجھتے ہیں کہ یورپ کا ایک بڑا کردار ہے اور ہمیں بھی اس کا حصہ بننا چاہیے۔اپنی طرف سے جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفول نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ روکنے کے لیے ٹرمپ کے منصوبہ کے پہلے مرحلے پر اگلے ہفتہ کے آغاز تک عمل درآمد ہو جانا چاہیے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ دیگر تمام مسائل کے حل کے لیے وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پہلے مرحلہ کا مقصد جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی، فوجی تنازعہ میں تحمل اور غزہ میں رسد کا داخلہ ہے اور یہ سب قابل حصول ہیں۔