واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی میں عمومی فائر بندی کے حق میں نہیں، یرغمالیوں کی رہائی اور علاقے میں امداد پہنچانے کی خاطرانسانی وقفے کے حامی ہیں۔ وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل کے منتظم برائے اسٹریٹجک روابط جان کربی نے معمول کی یومیہ پریس بریفنگ میں غزہ کی تازہ صورتحال اور اسرائیل کے حملوں کا جائزہ لیا ہے ۔دنیا بھر میں انسانیت نواز گوشے فلسطین میں شہریوں کی مسلسل ہلاکتوں کو دیکھتے ہوئے جنگ بندی پر زور دے رہے ہیں لیکن امریکہ ڈھٹائی کے ساتھ بیان کر رہا ہے کہ وہ فائر بندی نہیں چاہتا۔ صحافیوں کے غزہ میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی حملوں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ موضوع اسرائیل کا فوجی منصوبہ ہے ۔ ہم حماس کو ختم کرنے سے متعلق اسرائیلی موقف کی حمایت کرتے ہیں لیکن فلسطینی شہریوں کا تحفظ بھی ضروری ہے۔کربی نے کہا ہے کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لئے عارضی فائر بندی کی حمایت کرتے ہیں لیکن عمومی فائر بندی کے حق میں نہیں ہیں۔