ہم فیصلوں کے درمیان نہ پنچ بدلتے ہیں اور نہ منچ: راکیش ٹکیت

   

ہنومان گڑھ : کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے مرکز کی مودی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اسی لائن پر بات چیت کریں جس پر مذاکرہ کے لیے راستے کھلے تھے۔ راکیش ٹکیت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم پنچایتی نظام کو ماننے والے لوگ ہیں۔ ہم فیصلوں کے درمیان میں نہ پہنچ بدلتے ہیں اور نہ ہی منچ (اسٹیج) بدلتے ہیں۔ ہمارا دفتر سنگھو بارڈر پر ہی رہے گا اور ہمارے لوگ بھی وہیں رہیں گے۔ جو حکومت کی لائن تھی بات چیت کرنے کی اسی لائن پر وہ بات چیت کر لیں۔