پڈوچیری 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد میں ڈاکٹر کی عصمت ریزی و قتل کے بعد لیفٹننٹ گورنر پڈوچیری کرن بیدی نے کہا کہ ہم لڑکیوں کو کنٹرول کرنا جانتے ہیں لیکن لڑکوں کی پرورش کرنا نہیںجانتے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ لڑکوں کو کنٹرول میں رکھیں اور ان کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے رہیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں اقدار پر مبنی تعلیم دینے پر بھی زور دیا ۔