ہم لڑیں گے، فلور ٹیسٹ سے طے ہوگا کس کے پاس اکثریت ہے: شرد پوار

   

ممبئی: مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے درمیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ فلور ٹیسٹ سے ہی طے ہوگا کہ کس کے پاس اکثریت ہے۔ پوار نے کہا کہ فی الحال جو حالات ہیں ، شیوسینا اس کو لوگوں کو واضح کردے گی ۔ جب اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہو گا تو پتہ چل جائے گا، جو حالات پیدا ہوئے ہیں ہم ان پر جیت حاصل کریں گے۔ یہ حکومت ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں چلتی رہے گی یہ پورے ملک کو معلوم ہو جائے گا۔