’ہم مجرمین نہیں ہیں‘ فاروق عبداللہ کا ششی تھرور کو مکتوب

,

   

کسی سینئر رکن پارلیمنٹ اور سیاسی جماعت کے لیڈر کے ساتھ حکام کا رویہ نامناسب

نئی دہلی ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کے رکن اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کانگریس کے لیڈر ششی تھرور کے نام اپنے شخصی لیٹرہیڈ پر ایک مکتوب جس میں انہوں نے اپنی رہائش گاہ کا بطور ’ذیلی جھیل‘ حوالہ دیا ہے، مزید لکھا کہ ’ہم کوئی مجرمین نہیں ہیں‘۔ فاروق عبداللہ 5 اگست سے زیرحراست ہیں اور ان کے خلاف 17 ستمبر کو سخت ترین قانون عوامی حفاظت کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ گوپکر میں واقع اپنی رہائش گاہ میں نظربند ہیں۔ واضح رہیکہ جموں و کشمیر کو خصوصی موقف دینے والی دستوری دفعہ 370 کی مرکز کی طرف سے 5 اگست کو تنسیخ کے بعد گرفتار شدہ متعد کشمیری قائدین میں فاروق عبداللہ بھی شامل ہیں۔ کیرالا کے کانگریس رکن پارلیمنٹ تھرور نے فاروق عبداللہ کے نام 21 اکٹوبر کو مکتوب روانہ کیا تھا جو سب جیل میںان کی دیکھ بھال کرنے والے رجسٹرار نے 2 ڈسمبر کو ان کے حوالے کیا۔ فاروق عبداللہ نے اپنے اس مکتوب میں لکھا کہ ’یہ انتہائی بدبختانہ امر ہے کہ وہ (حکام) انہیں بروقت مکتوب تک نہیں پہنچا سکے۔ مجھے یقین ہیکہ کسی سیاسی جماعت کے لیڈران سینئر رکن پارلیمنٹ کے ساتھ اس انداز میں سلوک کرنا ٹھیک نہیں ہے‘‘۔