’ہم مذاق کر رہے تھے‘صدر فرانس کا بیوی کے ’تھپڑ ‘ پر تبصرہ

   

پیرس ۔ 27 مئی (ایجنسیز) فرانسیسی حکومت نے اس ویڈیو کے ذریعہ پھیلنے والی قیاس آرائیوں کا جواب دیا ہے، جس میں صدر ایمانوئل میکرون کی اہلیہ بریگزٹ مبینہ طور پر ان کو دھکیلتے اور چہرے پر تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فرانسیسی صدر میکرون نے پیر کو اس واقعہ کو محض مذاق قرار دیا جس میں فرسٹ لیڈی بریگزٹ کو کیمروں کے سامنے اپنے شوہر کو چہرے پر ’’تھپڑ مارتے‘‘ یا دھکیلتے ہوئے گیا تھا۔ تاہم اس منظر جو اتوار کو جنوب مشرقی ایشیا کے دورہ کے آغاز کیلئے ان کے طیارہ سے اترنے سے چند لمحے قبل پیش آیا تھا، نے فرانس میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر بڑا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ’’گھریلو جھگڑا‘‘ ہونے کی تردید کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ مذاق کر رہی تھیں۔
، جیسا کہ ہم اکثر کرتے ہیں۔
میکرون نے مزید کہا کہ ہم واقعی تفریح کر رہے تھے اور مذاق کر رہے تھے۔ اس واقعہ کو مبالغہ آرائی سے اس طرح بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا کہ یہ ایک قسم کی جغرافیائی-عالمی جنگ میں بدل گیا ہے۔