ہم ملک کے بٹوارہ کی قیمت آج بھی چکارہے ہیں: راشد علوی

   

نئی دہلی : جموں وکشمیر کے پہلگام میں دہشت گرد حملہ میں 26 ہلاکتوں کے پس منظر میں سینئر کانگریس قائد راشد علوی نے منی شنکر ایئر کے بٹوارہ سے متعلق ریمارکس کی تائید کی۔اْنہوں نے کہاکہ منی شنکر ایئر نے بالکل سچ کہا ہے۔ بٹوارہ غلطی تھی اور ہم آج بھی اس کی قیمت چکارہے ہیں۔ اگر بٹوارہ نہ ہوتا تو شائد پہلگام جیسے واقعات نہ ہوتے۔ لاکھوں زندگیاں بچ سکتی تھی۔ ماضی کی غلطیوں کو کھودنا ٹھیک نہیں لیکن اْنہوں نے یاد دلایاکہ مولانا آزاد نے خبردار کیا تھا کہ صرف مذہب کی بنیاد پر بننے والا ملک باقی نہیں رہتا۔ کوئی بھی ملک ثقافت، روایت، زبان اور بھائی چارہ کی بنیاد پر پھلتا پھولتا ا ور قائم رہتا ہے۔