نئی دہلی:ہم ملک کے مفاد کےلیے لڑ رہے ہیں، کچھ لوگ پارٹی کےلیے لڑ رہے ہیں جبکہ ترقی بہت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم مودی نے بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کےلیے امن یکجہتی اور اتحاد ضروری ہے، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا نام لیے بغیر وزیراعظم مودی نے کہا کہ کچھ لوگوں کو بھارت ماتا کی جی بولنے میں دقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سیاسی پارٹیوں کو امن اور شانتی کو باقی رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے، اور ہمارے لیے ملک سب سے پہلے ہے مگر کچھ پارٹیاں ایسی ہے جن کو پارٹی سب سے اول ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی اے کےلیے سب سے اوپر ملک کی بات ہے، دہلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کےلیے امن ضروری ہے، بعض حزب اختلاف پارٹیوں کو بھارت ماتا کی جئے کہنے میں دقت ہوتی ہے اور وہ ایسی پارٹیاں ہے جن کےلیے خاندان ہی پارٹی ہے۔