ہم ملیریا کے خاتمے کے قریب پہنچ گئے ہیں:اڈیشہ

   

بھونیشور: اڈیشہ نے ریاست میں ملیریا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں بے پناہ عزم کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہماری مسلسل کوششوں کا نتیجہ نکلا ہے اور ہم ملیریا کے خاتمے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اب جب ہم خاتمے کی کوششوں کا آخری مرحلہ شروع کر رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے مضبوط عزم کا مظاہرہ اور اپنی ترجیحات کو حاصل کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار اسپیشل سکریٹری ڈاکٹر اجیت موہنتی نے کیا-خیال رہے کہ ملیریا نو مور انڈیا اور پریتن نے مشترکہ طور پر حکومت اوڈیشہ کے ساتھ ملیریا کا عالمی دن منایا، جو کمبائنڈ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب کے ذریعے منایا گیا۔ اس تقریب کا افتتاح آئی اے ایس کمشنر-کم سکریٹری محکمہ صحت اور خاندانی بہبود، حکومت اوڈیشہ شالینی پنڈت نے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی ایچ مسٹر نرنجن مشرا، اوڈیشہ نے زور دیاکہ عالمی ملیریا ڈے 2023 کیلئے ڈبلیو ایچ او کی تھیم ’’زیرو ملیریا‘‘ کا وقت، سرمایہ کاری، اختراع، عمل درآمد آخری میل کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔