جارج ٹاؤن ۔اب جبکہ افغانستان یوگنڈا کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے اپنے افتتاحی میچ کی تیاری کر رہا ہے، کپتان راشد خان کا خیال ہے کہ ٹیم کی بیٹنگ اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں وہ 200 رنزکے ہدف کا تعاقب کرسکتی ہے۔ افغانستان نے اپنے وارم اپ میچ میں ٹرینیڈاڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف پراعتماد جیت کے ساتھ تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ راشد نے کہاکہ ماضی میں، ہم بیٹنگ کے میدان میں تھوڑا سا جدوجہد کر رہے تھے۔ پہلے ہمارے بولرز بہت کچھ کرتے تھے اور ہمیں مقابلے جیتنے میں مدد دیتے تھے۔ لیکن چند بیٹرس قومی ٹیم میں آئے، اور جس طرح انہوں نے سخت محنت کی ہے، انہیں بہت کم عمری میں افغانستان کے لیے کھیلنے کا موقع ملا اور پھر دنیا بھر میں گھومنے پھرنے شروع کر دیے، جہاں سے وہ بہتر سے بہتر ہوئے۔ میرے خیال میں ہمارے پاس اس طرح کی بیٹنگ لائن اپ ہے جہاں ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگر وکٹ پر200 کا ہدف ہو تو یہ ٹھیک ہے۔ ہمارے پاس اس قسم کی صلاحیت اور مہارت ہے جس کا اظہار ہم میدان پرکر سکتے ہیں اورنشانہ کا پیچھا کر سکتے ہیں۔ جب تک آپ کے پاس صحیح ذہنیت ہے، اور آپ کو یقین ہے کہ ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں تو کامیابی آسان ہوتی ہے۔ دوسری چیز اصل کرکٹ ہے۔ میرے خیال میں ہم نے پچھلے دو سال میں کافی کرکٹ کھیلی ہے جہاں ہماری صلاحیتیں بہتر سے بہتر ہوتی جارہی ہیں، اور ہم حریف ٹی کو چیلنج کرتے رہے ہیں۔ افغانستان گروپ سی میں ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، پاپوا نیوگنی اور یوگنڈا کے ساتھ ہے۔ اس گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سوپر8 میں جائیں گی اور بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ افغانستان ان میں سے ایک ہوسکتا ہے۔