بیروت : لبنانی حزب اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اسرائیل کی طرف سے اتنی زیادہ طاقت کے استعمال کا اندازہ نہیں تھا ۔ حزب اللہ نے اسرائیل کی طاقت کا درست انداز لگانے میں غلطی کی تھی ۔ حزب اللہ کے ایک قریبی حلقے سے ملنے والی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ رضوان فورس جس میں حزب اللہ کی ایلیت یونٹ کے اہلکار شامل ہیںکے ایک افسر نے کہا ہے کہ ’’ فوجی ساز و سامان حتمی تصادم کی تیاری ہے ۔ وہ 2006 سے اسرائیل کیخلاف اور سینکڑوں تنصیبات اور سرنگیں بناچکے ہیں لیکن اس نے وضاحت کی کہ پارٹی کے اڈوں کیلئے حیرت کی بات یہ تھی کہ اسرائیل کس طرح اس کمزور نکات کی نشاندہی کرنے میں کامیاب رہا کیونکہ وہ انسانی آنکھوں اور بھرتی کرنے والے ایجنٹوں کے علاوہ ڈرونز اور اعلیٰ درستگی والے تکنیکی آلات کے ذریعہ حزب اللہ کی تنصیبات کے سب سے بڑے حصہ کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوا ۔