ہم نے اپنی 90فیصد ادائیگیاں قومی کرنسی سے کی ہیں: پوٹن

   

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوریشیاء اقتصادی یونین کی 90 فیصد سے زائد ادائیگیاں قومی کرنسی سے کی گئی ہیں۔ پوتن نے ، کل دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ، ‘ای ای یو’ سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ “یوریشیاء اقتصادی یونین، کثیر القطبی دنیا کے خودمختار اور خود کفیل مراکز میں سے ایک ہے ۔ یونین کا خارجی ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 60 فیصد اضافے کے ساتھ 579 بلین ڈالر سے بڑھ کر 923 بلین ڈالر تک اور داخلی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم دو گنا اضافے کے ساتھ 45 بلین ڈالر سے بڑھ کر 89 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔ اس کے علاوہ یونین اپنی 90 فیصد سے زائد ادائیگیاں بھی قومی کرنسی میں کر رہی ہے “۔صدر پوٹن نے کہا ہے کہ’ ای ای یو’ ممالک کی گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ پیداوار حالیہ 10 سالوں میں 1،6 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر 2،5 ٹریلین تک پہنچ گئی ہے ۔ یوریشیا یونین ایک ایسی موئثر اور ڈنامک اتحاد کی حامل ساخت ہے کہ جو تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے ، کاروباری روابط کی کثرت اور باہمی تعاون کے فروغ میں کردار ادا کر کے یونین کے تمام اراکین کو حقیقی فوائدپہنچا رہی ہے ۔سربراہی اجلاس میں صدر ولادی میر پوتن کے علاوہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو، قزاقستان کے صدر قاسم جومیرت توکایف، کرغستان کے صدر ‘صدر جباروف’ اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان نے شرکت کی۔