ہم نے بالکل نہیں کہا تھا کہ پندرہ لاکھ روپے آئیں گے : مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ 

,

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے قومی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2014ء کے لوک سبھا الیکشن میں بالکل نہیں کہا تھا کہ لوگوں کے بنک اکاؤنٹس میں پندرہ لاکھ روپے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس وقت کہا تھا کہ ہم کالا دھن کے خلاف کارروائی کریں گے۔ اور اس کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہی حکومت نے کالا دھن پر ایس آئی ٹی ٹیم بنائی ۔

واضح رہے کہ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اپوزیشن پارٹیوں نے ۱۵ ؍ لاکھ روپے وعدے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا ۔ بی جے پی حکومت نے 2014ء کے عام انتخابات میں وعدہ کی تھی کہ سوئس بنک میں ہندوستانیوں کا کالا دھن واپس لائیں گے۔