ہم نے جو کچھ کیا سب کامیاب ہوا:ہرمن

   

ممبئی۔ ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے افتتاحی ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں گجرات جائنٹس کے خلاف زبردست فتح کے بعد، ممبئی انڈینس کی کپتان ہرمن پریت کور نے انکشاف کیا کہ انہوں نے جو بھی کیا، سب ٹیم کے لیے کامیاب ہوا اور کہا کہ انہوں نے چیزوں کو سادہ اور واضح رکھا۔ ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں ہفتہ کوڈبلیو پی ایل 2023 کے پہلے میچ میں ہرمن پریت کی 30 گیندوں پر65 اور سائکا اسحاق کی 4/11 کی شاندار بولنگ کی بدولت ممبئی انڈینس نے گجرات جائنٹس کے خلاف 143 رنز کی بڑی کامیابی حاصل کی۔ ہرمن پریت، ہیلی میتھیوز (47) اور امیلیا کیر (45 ناٹ آؤٹ) کی شاندار اننگز نے ممبئی انڈینزکو بورڈ پر207 کا بڑا اسکور بنانے میں مدد کی۔ 208 کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، گجرات جائنٹس نے ایک مشکل آغازکیا کیونکہ ان کے کپتان بیتھ مونی پہلے ہی اوور میں پیرکی چوٹ کے باعث میدان سے باہر ہوگئی اور بیٹنگ کے لیے واپس نہیں آئی۔ ممبئی کے اسپنرز نے پھر جائنٹس کو 64/9 تک محدود کرنے کے لیے اسحاق نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کامیابی کے بعد کور نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک شاندارآغازہے۔