لندن۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خلاف میچ میں شکست کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کی کارکردگی ٹورنمنٹ میں مایوس کن رہی ہے۔جنوبی افریقہ کی اس ٹورنمنٹ کے سات مقابلوں میں یہ پانچویں شکست رہی اور اس کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہو چکا ہے۔ پاکستان کے خلاف 49 رن کی شکست کے بعد اس کی باقی امیدیں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ ڈو پلیسس نے کہاکہ ہم نے اچھی کارکردگی نہیں کی۔ ہماری بولنگ بھی خراب رہی۔ اب تک ٹورنمنٹ میں ہماری بولنگ صحیح تھی لیکن پاکستان کے خلاف ہماری بولنگ اچھی نہیں رہی۔ ہماری شروعات کافی خراب تھی۔ 300 سے زیادہ ہدف کا تعاقب کرنا آسان نہیں ہوتا اور ہم نے بیٹنگ میں بھی کافی غلطیاں کیں۔ ہمیں شراکت کی ضرورت تھی لیکن بیٹسمینس مسلسل اپنی وکٹ گنواتے رہے۔ ہمیں اچھی شروعات کی ضرورت تھی لیکن ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے۔ایک طرف جہاں ہمیں پچ پر ٹک کر شراکت کو مضبوط کرنے کی ضرورت تھی وہیں دوسری طرف ہم اپنے وکٹ کھوتے رہے۔ پورے ٹورنمنٹ میں ہمارا کھیل ایسا ہی رہا۔