نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی کے پیر کو پارلیمنٹ میں خطاب کے بعد بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیٹ نے تعجب سے کہا کہ کسانوں نے ایم ایس پی (اقل ترین امدادی قیمت) ختم کردیئے جانے کی بات کب کہی ؟ مودی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایم ایس پی مستقبل میں بھی بدستور برقرار رہے گی ۔ ٹکیٹ نے کہا کہ کسانوں نے ایسے قانون کی مانگ کی ہے جو ایم ایس پی سے متعلق وضع کیا جائے ۔ موجودہ طورپر اقل ترین امدادی قیمت طئے کرنے کے نظام سے متعلق قانون بنایا جانا چاہئے کیونکہ کسانوں کو اب تاجرین لوٹنے لگے ہیں۔