’ہم نے کر دکھایا پاپا‘ بھائیوں کی کامیابی پر رتیش دیشمکھ کا ردعمل

,

   

٭ مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر آنجہانی ولاس راؤ دیشمکھ کے بیٹے و اداکار رتیش دیشمکھ نے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر اپنے بھائیوں امیت اور دھیرج کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا ’’ہم نے کر دکھایا پاپا‘‘۔ (امیت) لاتور لائن سے تیسری مرتبہ اور (دھیرج) لاتور (رورل) سے 120,000 ووٹوں سے جیت گئے۔ اس بھروسہ و اعتماد کیلئے لاتورکے عوام کا شکریہ۔